ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : مرونتے ساحل پر گدگ کا رہنے والا شخص سمندر میں بہہ کر جاں بحق

کنداپور : مرونتے ساحل پر گدگ کا رہنے والا شخص سمندر میں بہہ کر جاں بحق

Wed, 19 Jul 2023 12:52:41    S.O. News Service

کنداپور،  19 / جولائی (ایس او نیوز) مرونتے ساحل پر پیش آئے المناک حادثے میں گدگ کے مندرگی تعلقہ کا رہنے والا ایک شخص سمندر کی تیز لہروں میں بہہ گیا جس کی شناخت پیر نداف (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ واردات منگل کو پیش آئی تھی، مگر اس کی نعش آج بدھ کو سمندر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
    
بتایا جاتا ہے کہ پیر نداف  اُڈپی کے کاو پ میں قلی مزدوری کرکے زندگی گزار رہا تھا ۔ منگل دوپہر کے وقت وہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ تراسی ساحل پر آیا تھا ۔ جب وہ فون پر کسی ساتھ بات چیت میں مصروف تھا تو ساحل پر آنے والی ایک تیز لہر اسے بہا لے گئی اور وہ  نظروں سے غائب ہوگیا ۔ 
    
 گنگولی پولیس، فائر بریگیڈ اور  گنگولی اپاتبندھو ایمبولینس کے کارکنان وغیرہ مشترکہ طور پر دوپہر سے دیر شام تک سمندر میں گم ہوئے نداف کی تلاش کرتے رہے مگر خراب موسم اور تیز لہروں کی وجہ سے تلاشی مہم کامیاب نہیں ہوئی تو رات کا اندھیرا پھیلنے کے بعد عبوری طور پر تلاشی مہم روک دی گئی۔ 
    
تازہ رپورٹ کے مطابق آج بدھ  صبح پیر نداف کی لاش غرقابی کے مقام سے تقریباً ڈھائی کلو میٹر دور سمندری ساحل پر دستیاب ہوئی ہے ۔ جس کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو کنداپور سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی پوری ہونے کے بعد میت کو اس کے آبائی گاوں روانہ کیا جائے گا ۔ 


Share: